ہوا کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی

ونڈ ٹربائن(پون چرخی) کی مدد سے ہوا کے بہاؤ سے کشید کی جانے والے توانائی،ہوائی توانائی کہلاتی ہے۔

تصور

ہم ماحولیاتی عناصر کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے صارفین کو ایسی توانائی فراہم کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف محفوظ بلکہ دیرپا اور تحفظ پسندانہ بھی ہو۔

اقدار

ادارے کی اقدار کی بنیاد گروپ کی اقدار پر ہے۔ ہم اپنے تمام معاملات میں اخلاقی اقدار کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اورتمام فیصلے کرتے ہوئے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (کاروباری و سماجی ذمہ داری) کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ (صحت، تحفظ اور ماحولیات) کے عوامل کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ اعلی معیار کے انسانی وسائل کا حصول اور ان کو برقرار رکھنا ادارے کا اہم مقصد ہے۔

ایمانداری، کارکردگی
اور مہارت

جدت

اخلاقیات

شیئر ہولڈرز کی
قدر میں اضافہ

ٹیم ورک
اور پارٹنرشپ

ہیلتھ سیفٹی
اینڈ انوائرنمنٹ

مقامی آبادی اور
دیگر افراد کی شمولیت

انفرادی نشوونما
اور ترقی

ادارے کی تاریخ

ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ (ٹی جی ایل)ملائیشین ادارہ ہے۔ ٹی جی ایل نے 2004 سے پاکستان میں کام شروع کیا۔ ادارے کے قیام کا مقصد پاکستان میںMW 50 کا ونڈ پاور پلانٹ لگانا تھا۔ اس پلانٹ کے قیام کے لیے ادارے کو ضلع گھارو ، سندھ کے علاقے کھاٹی کن میں 1200 ایکڑ کی انٹرٹائیڈل ( ایسا ساحلی علاقہ جہاں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوں) زمین فراہم کی گئی۔ NEPRA کی جانب سے ٹی جی ایل کو ابتدائی طور پر 20 سال کے لیے توانائی پیدا کرنے کا لائسنس دیا گیا۔ کچھ عرصے بعد ادارے نے پاکستان میں کام کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ جنوری 2008 میں داؤد لارنس پور لمیٹڈ( ڈی ایل ایل) نے ٹی جی ایل کے تمام شیئرز خرید لیے۔ اب ٹی جی ایل، داؤد لارنس پور لمیٹڈ کا ایک باقاعدہ ذیلی ادارہ ہے۔ادارے کی خریداری کے بعد 4881 ایکڑ کردیا۔ اپریل 2008 میں زمین کا قبضہ حاصل کیا گیا۔ اب اس زمین پر 100 MW کا ونڈ پاور پلانٹ لگایا جاسکتا ہے۔ ترقی کے موجودہ منصوبے کے مطابق ابتدائی طور پر50 MW ہوائی فارم قائم کیا جائے گا جسے بعد میں 100 MW تک توسیع دی جائے گی

ہوائی توانائی کا منصوبہ

Renewable Energy Policy (قابل تجدید توانائی کے منصوبے)کے ذریعے حکومت ہوا کے ذریعے توانائی بنانے کے منصوبوں پر عملدرآمد کرتی ہے۔ AEDB نے اس منصوبے کے لیے سندھ میں موجود ایسی ہوا ئی گزرگاہ میں زمین فراہم کی ہے جو توانائی کی زیادہ ضرورت رکھنے والے علاقوں کے قریب ہے اور وہاں ضروری بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ قابل اطلاق نرخنامے کا تعین NEPRA کرتا ہے۔ سردست فیڈ ان ٹیرف کا طریقہ کار زیر استعمال ہے۔ پہلے 50MW ونڈ فارم میں GE1.6-82.5 ونڈ ٹربائنز لگی ہوئی ہیں۔ اس فارم کے ذریعے نیشنل گرڈ کو 132kV بجلی فراہم کی جائے گی۔ مارچ 2015 میں مالی سال کے اختتام تک تعمیراتی کام مکمل ہوچکا تھا اور ایک تخمینے کے مطابق 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں کمرشل آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز

انعام الرحمان

چیف ایگزیکٹیو

انعام الرحمان داؤد لارنس پور لمیٹڈ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ اور ری اون انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ ٹریننگ، ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، بزنس ڈیویلپمنٹ اور ریٹیل مینیجمنٹ کے حوالے سے ان کا شمار ملک کے بہترین پیشہ ور افراد میں ہوتا ہے۔ وہ لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز کے معاون استاد بھی رہے ہیں۔ انھوں نے یو ای ٹی، لاہور سے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں بی ایس اور لمز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔


شفیق احمد

شفیق احمد نے 2007 میں داؤد گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ گروپ کے مختلف اداروں میں سینیئر عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ اس وقت وہ کمپنی کے مالی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں اورہولڈنگ کمپنی کی سطح پر چیف فائنانشل آ فیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ وہ سیان لمیٹڈ، داؤد لارنس پور لمیٹڈاور ری اون انرجی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے تربیت یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔


عبدالصمد داؤد

صمد داؤد نے یونیورسٹی کالج لندن، یوکے سے اکنامکس میں گریجویشن کی ہے اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ڈائریکٹر آف کارپوریٹ گورننس میں سرٹیفیکیٹ کے حامل ہیں۔ وہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، اینگروفوڈز لمیٹڈ، اینگروکارپوریشن لمیٹڈ ، اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ اور ری اون انرجی لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔وہ ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن، پاکستان چیپٹر کے رکن بھی ہیں۔



شاہد حامد پراچہ

چیئرمین

شاہد حامد پراچہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ اور ری اون انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، اینگرو پاورجین لمیٹڈ اور اینگرو پاورجین قادرپور لمیٹڈ کے بورڈز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ اور داؤد فاؤ نڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف سیلفرڈ، یو کے سے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں گریجویشن کی ہے۔ داؤد گروپ میں کام کرنے سے قبل وہ آئی سی آئی پی ایل سی کے پاکستان آپریشنز میں ایک طویل عرصے تک مختلف سینیئر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یوکے میں موجود بنیادی ادارے میں بھی بین الاقوامی سطح پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ پاکستان سوسائٹی فار ہیومن ریسورسز مینیجرز کے بانی رکن بھی ہیں۔ وہ کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ کے تعاون سے قائم کردہ کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹیو کے پہلے سی ای او بھی رہے ہیں۔


احسن ظفرسید

احسن ظفرسید نے 1988 میں این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی سے میکینیکل انجینیئرنگ میں بی ای کیا اور 1991 میں مین ہیٹن کالج، نیویارک سے میکینیکل انجینیئرنگ کے فلوئڈ میکینکس کے شعبے میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے 1991 میں اینگرو کیمیکلز لمیٹڈ سے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا جہاں انھوں نے 24 سال تک کئی شعبوں میں تجربہ حاصل کیا۔ وہ پروکیورمنٹ،مٹیریئل مینیجمنٹ، انجینیئرنگ اور کنسٹرکشن مینیجمنٹ کے شعبوں میں تجربے کے حامل ہیں تاہم پراجیکٹ مینیجمنٹ میں ان کو خصوصی دلچسپی رہی ہے۔

احسن ظفر سید اینگرو پاورجین تھر(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وائس پریذیڈنٹ ہیں۔ وہ اکتوبر 2015 تک ڈیڑھ سال کے دورانیے میں e2e Business enterprise کے بورڈ کے رکن رہے ہیں اور اس وقت ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں۔ وہ انجینیئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ پاکستان میں تین سال تک "لائٹ انجینیئرنگ سیکٹر" کے کنوینر رہے ہیں۔

رابطہ کریں

رجسٹرڈ آ فس/ ہیڈ آ فس کا پتہ
تیسری منزل، داؤد سینٹر
ایم۔ٹی۔ خان روڈ، کراچی 75530
ٹیلی فون:+92 21 3563 2200-9 ایکسٹینشن: 118
فیکس نمبر: +92 21 3563 3970
ای میل: [email protected]

کمپنی آڈیٹر
ڈی لائٹ یوسف عادل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

کمپنی کی معلومات
کمپنی کی نوعیت: پبلک ان لسٹڈ کمپنی
کمپنی رجسٹریشن نمبر: 0053176
کمپنی کا نیشنل ٹیکس نمبر: 2574737-1

انویسٹر ریلیشن
عمران چاگانی
مینیجر ریگولیٹری افیئرز
داؤد لارنس پور لمیٹڈ
تیسری منزل، داؤد سینٹر
ایم۔ٹی۔ خان روڈ، کراچی 75230
ٹیلی فون:+92 21 3563 2200-9 ایکسٹینشن: 118
فیکس نمبر: +92 21 3563 3970
ای میل: [email protected]
ویب سائٹ: http://SECP.gov.pk/complaintform1.asp
(شکایت درج کرانے کے لیے لنک)